آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اورسعودی نائب وزیردفاع کےدرمیان ملاقات
آئی ایس پی آرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سعودی عرب کے نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز ال سعود نے ملاقات کی۔جس میں دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی عرب کے نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیزال سعود نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔
پاک فوج کے سپہ سالارجنرل قمرجاوید باجوہ سے سعودی عرب کے نائب وزیردفاع نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ اورسعودی نائب وزیردفاع کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی بالخصوص دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون،تربیتی پروگرام اوروفود کے تبادلوں،علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال بشمول مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
ملاقات میں دیرینہ باہمی تعاون کومزید مستحکم کرنے پراتفاق ہوا۔
سعودی نائب وزیر دفاع نے تربیتی تعاون کے تناظرمیں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی۔
سعودی نائب وزیر دفاع نے خطے میں امن اور استحکام کےلئے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیاگیا۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے انسداد دہشتگردی کی مد میں پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔