“دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے ہندوستان کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی”
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے ہندوستان کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی ہے، ہندو جنونی پاگل جتھوں نے بے گناہوں کا خون بہا کردوقومی نظریہ کی صداقت کو تسلیم کرلیا۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں پرظلمت اور شب خون کی داستان نئی نہیں،لیکن مودی کے دور میں ہندو انتہا پسندی عروج کو جا پہنچی ہے، آج مودی کا فسطائی نظریہ بانیان ہندوستان کے فلسفے پرکالک مل رہا ہے، اقلیتیں تباہ حال ہیں اورمعاشرہ منقسم ہے ۔
بھارت میں مسلمانوں پر ظلمت اور شب خون کی داستان نئی نہیں،لیکن مودی کے دور میں ہندو انتہا پسندی عروج کو جا پہنچی ہے۔آج مودی کا فسطائی نظریہ بانیان ہندوستان کے فلسفے پر کالک مل رہا ہے۔اقلیتیں تباہ حال ہیں اورمعاشرہ منقسم ہے۔ pic.twitter.com/IjT6oTGMTT
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 3, 2020
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے ہندوستان کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی ہے، ہندو جنونی پاگل جتھوں نے بے گناہوں کا خون بہا کردوقومی نظریہ کی صداقت کو تسلیم کرلیا،قائد اعظم کے نظریے کی سچائی کی گواہی آج ہربے گناہ بھارتی مسلمان کا گرتا ہوا لہو دے رہا ہے ۔
دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے ہندوستان کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی ہے۔ ہندو جنونی پاگل جتھوں نے بے گناہوں کا خون بہا کردوقومی نظریہ کی صداقت کو تسلیم کرلیا۔ قائد اعظم کے نظریے کی سچائی کی گواہی آج ہر بے گناہ بھارتی مسلمان کا گرتا ہوا لہو دے رہا ہے۔https://t.co/viAdDvK2wO
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 3, 2020
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام اقلیتوں کو واضح پیغام ہے کہ ان کی بھارت میں میں جان ومال محفوظ نہیں۔
بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام بھارت میں رہنے والی اقلیتوں کو واضح پیغام ہے کہ ان کی بھارت میں میں جان و مال محفوظ نہیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 3, 2020














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔