کورونا وائرس کا خدشہ ،خلاف ورزی پر 20 اسکولوں کی رجسٹریشن معطل
فائل فوٹوکراچی :کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر کراچی کے اسکولوں میں چھٹیاں ہیں، خلاف ورزی پر 20اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی گئی،2دن میں تعداد 50سے زائد ہوگئی۔
کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رکھنے کے معاملے پر ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنزسندھ کی ٹیموں نےشہرکے مختلف اسکولوں کا اچانک دورہ کیا۔
بیشتراسکول کھلے پائے گئےجبکہ بعض اسکولوں میں اساتذہ موجودتھے، رجسٹراررفیعہ جاوید نے کارروائی کرتےہوئے25سےزائداسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی ۔
دوسری جانب سندھ میں پبلک لائبریریاں بھی بند رہیں گی، گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں توسیع کردی گئی۔
گزشتہ روزبھی سندھ حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے27 اسکولوں کی رجسٹریشن منسو خ کی گئی تھی، دوروزمیں حکم نہ ماننےوالے 50 سے زائد اسکولوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔