پشاورکےباچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید تھرمل اسکینر نصب
فائل فوٹوپشاور: پشاورکے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرجدیدتھرمل اسکینر نصب کردیاگیا۔
محکمہ صحت کےمطابق وفاقی حکومت کی جانب سےجدید اسکینر نصب کیاگیا ہے جس کے ذریعے اب کئی مسافروں کا ایک ساتھ جسمانی درجہ حرارت فوری چیک کیاجاسکےگا۔
محکمہ صحت نے ہدایت جاری کی ہے کہ ایئرپورٹ سے مشتبہ مریضوں کو فوری پولیس سروسز اسپتال منتقل کیا جاتا ہے،محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی 31 رکنی میڈیکل ٹیم ایئرپورٹ پر تعینات ہے۔
دوسری جانب طورخم سرحد پر انسداد کوروناوائرس کیلئےاقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
ڈی ایچ او خیبر کےمطابق طورخم سرحدی گزرگاہ پر لاکھوں مسافروں کی اسکریننگ کی گئی اور گزشتہ ایک ماہ کے اسکریننگ سے کسی بھی مسافرمیں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔