حکومت نے نوازشریف کی واپسی کیلئے برطانیہ کوخط لکھ دیا
فائل فوٹواسلام آباد:وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی واپسی کیلئے برطانوی حکومت کوخط لکھ دیا،جس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی ضمانت کی مدت ختم ہوچکی ، اب وہ مجرم ہیں ،واپس بھیجا جائے۔
ذرائع کے مطابق ،سابق وزیراعظم نوازشریف کی مدت ضمانت ختم ہونے کے معاملے پرحکومت پاکستان نے برطانوی حکومت سے رابطہ کرلیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے برطانوی حکومت کو خط کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا ، خط پنجاب حکومت کی سفارش اور مشاورت کے بعد بھیجا گیا ہے۔
دفترخارجہ کے ذریعے بھجوائے گئے خط میں کہا گیا کہ نوازشریف کی ضمانت ختم ہو چکی ہے،اب وہ ایک مجرم ہیں، نوازشریف ضمانت پرنہیں ، انہیں واپس پاکستان بھیجا جائے ۔
خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ نوازشریف کو وطن واپس بھیجا جائے تاکہ وہ باقی سزا مکمل کرسکیں۔
ذرائع نے بتایاکہ برطانوی حکومت نے پاکستان سے نوازشریف کے اسٹیٹس سے متعلق معلوم کیا تھا، جس پر حکومت نے ضمانت پر ہونے کا بتایا تھا۔
حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے برطانوی حکومت کو موجودہ اسٹیٹس سے آگاہ کردیا ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔