وزیراعظم عمران خان کاترک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ
وزیراعظم عمران خان نےترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔جس میں وزیر اعظم نے شام میں ترک فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہارکیا ۔۔ وزیراعظم نے ترک حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کرکے شام میں ترک فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہارکیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستانی عوام ترک قوم کے ساتھ ہیں۔ترکی کی سلامتی کے حق اور انسانی مسئلے کے حوالے سے خدشات کو تسلیم کرتے ہیں۔پاکستان دہشتگردی کیخلاف ترکی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ ترکی لاکھوں مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔عالمی برادری شام تنازعے کے سیاسی حل کےلئے اپنا کردار ادا کرے ۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔