اسپیکر پنجاب اسمبلی کی اپیل پر الیکشن کمیشن اور ڈی سی گجرات کو نوٹس

اپ ڈیٹ 05 مارچ 2020 10:49am
فائل فوٹو

لاہورہائیکورٹ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کے خلاف اپیل پر الیکشن کمیشن پاکستان اور ڈی سی گجرات کو نوٹس جاری کر دیئے۔

 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی درخواست پر سماعت کی۔

چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 2018ء کے انتخابات کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں جرمانہ عائد کیا گیا ہے،الیکشن کمیشن  نے الزام لگایا ہے کہ پرویز الہی نے پینا فلیکس لگایا جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ڈی سی گجرات کے جرمانے کیخلاف اپیل بلاجواز مسترد کی ہے،عدالت الیکشن کمیشن کا جرمانے کیخلاف درخواست مسترد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن پاکستان اور ڈی سی گجرات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔