کراچی:میٹرک بورڈ کے طلباء کی مشکل کا حل تاحال نہیں نکالا جاسکا
فائل فوٹوکراچی میں میٹرک بورڈ کے طلباء کی مشکل کا حل تاحال نہیں نکالا جاسکا، پرائیویٹ اسکولوں کی ایسوسی ایشنز نے 16 مارچ سے امتحانات کی مخالفت کردی جبکہ محکمہ بورڈزاورجامعات امتحانات مقررہ وقت ہی لینے پر بضدہے۔
کراچی میں نویں اوردسویں جماعت کےطلباء کی مشکل کا حل نکالنےکیلئےسندھ حکومت تیار نہیں۔
کوروناوائرس کےباعث چھٹیوں میں اضافہ کیاگیاتومیٹرک کے 16 مارچ سے ہونےوالے امتحانات اور طلباء کی تیاری کا مسئلہ آڑےآیا لیکن محکمہ بورڈزوجامعات کےسیکریٹری نے تاریخ میں توسیع سے انکار کردیا۔
دوسری جانب پرائیویٹ اسکولوں کی ایسوسی ایشنز نے 16 مارچ سے امتحانات کی مخالفت کردی۔
نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ میٹرک کے امتحانات 25 مارچ سے لئے جائیں، ورنہ 9 مارچ سے اسکولوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ طلباء کو ایڈمٹ کارڈفراہم کرنے کے ساتھ تیاری کرائی جاسکے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔