وزیراعلیٰ پنجاب کی سیاحتی مقام فورٹ منرو کا ماسٹر پلان جلد تیار کرنے کی ہدایت
فائل فوٹولاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیاحتی مقام فورٹ منرو کا ماسٹر پلان جلد تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
لاہور میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کیلئے شعبہ سیاحت میں بے پناہ مواقع موجود ہیں ،جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام فورٹ منرو کو ماڈل سیاحتی مقام بنائیں گے،جہاں قدیمی قلعے کوسیاحوں کیلئے پرکشش بنایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ فورٹ منرو میں میوزیم،لائبریری اور فوڈ کورٹ بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ،بہاولپور،ملتان اورڈیرہ غازی خان سے فورٹ منرو تک بسیں چلانے کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جائےجبکہ راجن پورمیں ماڑی کے مقام پر ٹورازم سپاٹ بنایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین جلد تعینات کرنے کی ہدایت بھی کی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔