لاہورہائیکورٹ نےپی ایس ایل کےدوران ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا
فائل فوٹولاہور ہائیکورٹ نے پی ایس ایل میچز کے دوران شہر میں ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک جام پر لا ءآفیسر کو 13مارچ کو پی سی بی سمیت دیگر تمام متعلقہ حکام سے ہدایات لے کرپیش ہونے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لاہور میں پی ایس ایل سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے، گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے اور ہزاروں شہری مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔
پی ایس ایل میچز کی وجہ سے سارا لاہور بند ہو جاتا ہے اور آلودگی بڑھ جاتی ہے، حکومت کو خیال ہی نہیں کہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، میچز کرانے کا یہ مطلب نہیں ماحولیاتی آلودگی کو نہ دیکھا جائے۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر اگر واضح پلان کے ساتھ نہ آئے تو پی ایس ایل پر حکم امتناعی جاری کردوں گا۔
عدالت نے پی سی بی اور سی ٹی او کو جوڈیشل واٹر کمیشن کیساتھ میٹنگ کرکے آئندہ سماعت پر پلان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔