شاہد خاقان کی فاروق ستار سے ملاقات، کراچی کونظراندازکرنے کاشکوہ

اپ ڈیٹ 06 مارچ 2020 10:41am

کراچی :  سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے ایم کیوایم بحالی کمیٹی کےسربراہ ڈاکٹرفاروق ستار سے ملاقات کی تو انہوں نے کراچی کونظراندازکرنے کاشکوہ کردیا۔

  مسلم لیگ ن کےرہنماء شاہد خاقان عباسی اپنےوفد کے ہمراہ ایم کیوایم بحالی کمیٹی کےسربراہ ڈاکٹرفاروق ستارکے گھرپہنچے۔

  میڈیا سےگفتگومیں شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ کراچی عام شہر نہیں،پاکستان کا دل ہے،کراچی ترقی نہیں کرے گا تو پاکستان بھی ترقی نہیں کرے گا،ہم نے کے فورکیلئے فنڈ دیئے،گرین لائن اورتھرکول کیلئے پیسے دیئےسلسلہ اچھا چل رہا تھا روکا گیاتوموجودہ دورمیں لوگ تنگ آگئے ۔

  ایک سوال کےجواب میں سابق وزیراعظم کاکہنا تھا کہ ن لیگ فاروق ستار کے بزرگوں کی جماعت ہے،اس میں انہیں شمولیت کیلئے دعوت کی ضرورت نہیں۔

  فاروق ستار نے بھی جواب میں کہاکہ میں شاہد خاقان اوراحسن اقبال کو بزرگ مانتا ہوں ۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 22کروڑعوام کو اپنی مرضی کا مستقبل منتخب کرنے کا موقع ملنا چاہیئے،عوام مہنگائی اوربیروزگاری سے تنگ ہیں ۔