کراچی: عمارت انہدام، ریسکیوآپریشن تاحال مکمل نہ ہوسکا

کراچی کے علاقے گولی مار میں گزشتہ روز منہدم ہونے والی عمارت میں ریسکیو آپریشن چھتیس گھنٹے بعد بھی مکمل نہ کیا جاسکا ۔
آج عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد سولہ ہوچکی ہے۔
تیس زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے، متعدد لوگوں کے اب بھی ملبے تلے ہونے کا خدشہ ہے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
کراچی کے علاقے گولیمار میں گرنے والی عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری جاری ہے۔ ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی، زخمیوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔
ملبے سے اب کوئی انسانی آواز نہیں آرہی لیکن منہدم عمارت تلے اب بھی متعدد لوگوں کی موجودگی کا امکان ہے۔
کارآمد امدادی آلات نہ ہونے کے باوجود امدادی عملہ جانفشانی سے اپنا کام کر رہا ہے۔
پاک فوج کے جوان بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔