سانحہ گولیمار، ایک ہی خاندان کے جاں بحق چار افراد کی نماز جنازہ

شائع 06 مارچ 2020 02:37pm

سانحہ گولیمار میں جاں بحق ہونیوالے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ۔

جاں بحق ہونیوالوں میں خاتون اور اُن کی تین بچے شامل تھے ۔ جنہیں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

 نماز جنازہ میں مئیرکراچی وسیم اختر، ڈاکٹر فاروق ستار سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے گولی مار میں گزشتہ روز منہدم ہونے والی عمارت میں ریسکیو آپریشن چھتیس گھنٹے بعد بھی مکمل نہ کیا جاسکا ۔

آج عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد سولہ ہوچکی ہے۔

 تیس زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے، متعدد لوگوں کے اب بھی ملبے تلے ہونے کا خدشہ ہے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔