سانحہ گولیمار، جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی

ملک کے سب سے بڑے شہر کا کراچی کا کوئی پُرسان حال نہیں ہے ۔ سانحہ گولیمار،جاں بحق افراد کی تعداد17ہوگئی،کئی زخمی ہیں۔
گولیمار میں عمارت کو گرے چھتیس گھنٹے ہونے کو ہیں لیکن اب تک ملبے کے نیچے سے تمام افراد کو نکالا نہیں جاسکا۔
سفیان کا کچھ پتا چلا نہ ہی رحیم النسا کی کوئی خبر ملی - اہلخانہ اپنے پیاروں کی زندگی کیلیے دعا گو ہیں - لیکن آپریشن اتنا سست ہے کہ متاثرین کیلیے پل پل گزارنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔
سانحہ گولیمار،جاں بحق افراد کی تعداد17ہوگئی،کئی زخمی ہیں۔ حیدر آباد سے آئے سفیان کا بھی اب تک کچھ نہیں پتا چل سکا۔
عمارت کو منہدم ہوئے چھتیس گھنٹے ہوچکے ہیں لیکن اب تک تمام افراد کو ملبے سے نکالا نہ جاسکا۔
حادثے کی وجوہات کا تعین تو نہ ہوسکا لیکن عمارت کے مکین اسے ناقص پلر کی مرمت کا شاخسانہ قرار دیتے ہیں۔
تنگ گلیوں میں جاری آپریشن انتہائی سست روی کا شکار ہے - ہتھوڑوں اور دیگر آلات کی مدد سے ملبے کو ہٹایا جارہا ہے۔
آپریشن کی رفتار دیکھ کر لگتا ہے کہ تمام افراد کو باہر نکالنے کیلیے متاثرین کو ابھی مزید انتظار کرنا ہوگا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔