عمران خان کا اپنے وزراء سے گلا
فائل فوٹووزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےصبح اٹھ کر موبائل دیکھتا ہوں تو پتا چل جاتا ہے کہ آج کس کرائسس کا مقابلہ کرنا پڑے گا، اپوزیشن کچھ نہ کرے تو اپنا کوئی وزیر ایسا بیان دے دیتا ہے کہ اسکو سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے، ایسے بھی وزیر ہیں جو دفتر سے زیادہ اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں بیٹھتے ہیں
وزیراعظم عمران خان نے پی آئی آئی سوشل میڈیا ارکان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کے خلاف جان بوجھ کر جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں،سوشل میڈیا پر مثبت تنقید بالکل ہونی چاہیئے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت پر اٹیک کرنے سے پہلے تصدیق کرلیں کہ خبر سچی ہے یا جھوٹی،ہر وقت کرائسس کے لیے تیار رہتا ہوں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ اکثر ہمارے اپنے لوگ میڈیا کی فیک نیوز کے پراپیگنڈے میں آجاتے ہیں،آٹے چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ پبلک کی جائے گی، جو بھی اس میں قصور وار نکلا اسکو میں نہیں چھوڑوں گا چاہے وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو،مایوسی کفر ہے اچھا وقت جلد آئے گا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔