لاہور میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر 4افراد کوقتل کردیا
فائل فوٹولاہور میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کردیا۔
لاہور کے علاقے گرین ٹاون میں 2نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا،جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور اس کے 3بچے شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتول اسحاق پراپرٹی کا کام کرتا تھا اور اس نے 2شادیاں کر رکھی تھی، ملزمان فائرنگ کرکے جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔
پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں جبکہ مقتولین کی لاشیں قبضےمیں لے کر کارروائی شروع کر دی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔