حیدرآبادمیں کسٹم ہاؤس کےقریب فلیٹ میں آتشزدگی، 5 خواتیں جاں بحق

اپ ڈیٹ 09 مارچ 2020 10:28am
فائل فوٹو

حیدرآباد میں کسٹم ہاؤس کے قریب لیبر اسکوائر کے فلیٹ میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک ہی خاندان کی 5خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔

حیدرآباد میں سائٹ تھانے کی حدود میں واقع لیبر اسکوائر کے فلیٹ میں آتشزدگی کے اندوہناک واقعے میں ماں اوربیٹیوں سمیت 5خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

واقعے میں 50 سالہ جنت، 20سالہ صنم، 18سالہ نیہا اور 16سالہ اسماء موقع پر ہی جھلس کر جان کی بازی ہر گئیں تھیں جبکہ 22 سالہ ریشم کو انتہائی تشویش ناک حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہوسکتی ہے تاہم تحقیقات کے بعد ہی آتشزدگی کی صحیح وجہ کا علم ہو سکے گا۔