نیب نے ملک کو مفلوج اور معیشت تباہ کردی،شاہد خاقان عباسی

اپ ڈیٹ 09 مارچ 2020 11:15am
فائل فوٹو

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنماءاورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب اسلام آباد ہائیکورٹ کی ججمنٹ دیکھیں ،نیب نے ملک کو مفلوج اور معیشت تباہ کردی۔

اسلام آباد کی  احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔

وکیل شاہد خاقان عباسی نے نیب کی جانب سے سپلیمنٹری ریفرنس پیش نہ کرنے کا شکوہ کیا جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریفرنس کی تیاری حتمی مراحل میں ہے، آئندہ سماعت پرپیش کردیا جائے گا ۔

جس کے بعد احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی۔

 اس موقع پر میڈیا سے گفتگومیں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین نیب اسلام آباد ہائیکورٹ کی ججمنٹ دیکھیں ، نیب نے ملک کو مفلوج اور معیشت تباہ کردی ،سیاسی انتقام کیلئے استعمال ہو رہا ہے ۔

 نوازشریف کی واپسی کیلئے حکومتی خط کے سوال پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ حکومت کو ہزیمیت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سابق وزیراعظم نے الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہاکہ نیب بدنام کرنے کیلئے استعمال ہورہا ہے، 5ماہ میں ابھی تک کچھ ثابت نہیں کر سکا۔