خیبرپختونخوامیں بارشوں سےتباہی،جاں بحق افراد کی تعداد25 ہوگئی
فائل فوٹوپشاور: خیبرپختونخوامیں حالیہ بارشوں نےتباہی مچادی،مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد25ہوگئی جبکہ 56 افراد زخمی بھی ہوئے۔
خیبرپختونخوامیں بارش کاسلسلہ تھم گیامگر حالیہ بارشوں نے صوبے میں تباہی مچادی،مکانات کے چھت اور دیواریں گرنے کے واقعات میں25افراد جان سے گئے جبکہ 56افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اےکےمطابق150مکانات کوجزوی اور19مکانات مکمل منہدم ہوگئےجبکہ39مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔
صوبے بھر میں بارش رک گئی ہے تاہم پی ڈی ایم اے کی جانب سے تاحال امدادی کارروائیاں جاری ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔