چمن کے علاقے گلستان سیگی بازار میں دھماکا،3افرادزخمی

اپ ڈیٹ 09 مارچ 2020 09:22am
فائل فوٹو

چمن :چمن کےعلاقے گلستان سیگی بازار میں دھماکے سے 3افرادزخمی ہوگئے،جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

لیویز حکام کےمطابق دھماکا چمن میں گلستان کے علاقے سیگی بازار میں کیاگیا،جس میں قبائلی رہنما ءکی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا،دھماکے سے قبائلی رہنماء کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ۔

لیویز حکام نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جس کے پھٹنے سے 3افراد زخمی ہوئے ،جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں لیویز اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے۔