وزیراعظم کا بجلی اور گیس کی قیمتیں مزید نہ بڑھانے کا اعلان
فائل فوٹومہمند:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں مزید بڑھنے نہیں دیں گے،ریاست مدینہ کی طرز پر نچلےطبقے کو اوپراٹھائیں گے،بہادر کشمیریو!پاکستانی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،مودی اور آر ایس ایس کا نظریہ مسلمانوں سے نفرت پر مبنی ہے،پولیس بھی ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔
مہمندمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شانداراستقبال پرمہمند کے عوام کا دل سے شکرگزارہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ 80لاکھ کشمیری 7ماہ سےبھارتی فوج کی قیدمیں ہیں،بہادرکشمیریوں کوبتاناچاہتاہوں کہ پاکستانی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،مودی اورآرایس ایس کا نظریہ مسلمانوں سے نفرت پر مبنی ہے،نئی دہلی میں مسلمانوں پرمظالم کےپہاڑتوڑےگئے،پولیس نےآرایس ایس کے غنڈوں کے ساتھ مل کر ظلم کیا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ دنیاکوپہلےبتایاتھاکہ مودی کو نہ روکاتوظلم بڑھے گا،انتہاپسندآرایس ایس کا نظریہ تمام اقلیتوں کیخلاف ہے،انشاء اللہ اللہ بھارت سے ظلم کا نظام ختم کرے گا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کودنیا کیلئےاسلامی ریاست کی مثال بنناتھا،اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ رسول اللہ ﷺکی شریعت پرچلو،غریبوں کی دیکھ بھال اسلامی ریاست کی ذمہ داری ہے،زندی کی ریس میں پیچھےرہ جانے والے ریاست کی ذمہ داری ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ قبائلی عوام پسماندگی کا شکار ہیں،چین نے70کروڑ افراد کو غربت کی لکیر سے نکالا ،جورسول للہ ﷺکی سنت پر چلے گا،اللہ تعالیٰ انہیں عظیم بنادے گا،ہمارےپاس کتنےمعدنیات ہیں،ہمیں پتاہی نہیں ہے ،غریب طبقےکوانصاف احساس کفالت کارڈ دیں گے،احساس پروگرام کےذریعےبلاسودقرضے دیئے جائیں گے۔
اپنے خطاب میں عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ دیہات میں لوگوں کومرغیاں اور بھینسیں دیں گے،مہمند میں ماربل کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹ بنائیں گے ،مہمندڈیم سےمہمند کے عوام کوپینےکاپانی پہنچائیں گے،واحد لیڈرہوں جس نے قبائلی عوام کے مسائل کی بات کی،پہلی بارقبائلی عوام کے نمائندےاسمبلیوں میں بیٹھے ہیں،اسمبلیوں میں قبائلی عوام کے مسائل پربات ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ افغانستان میں امن بحال کرے،40سال سےافغان عوام پرجنگوں کا عزاب ہے ،کوشش کروں گاکہ مہمندکی سرحدتجارت کیلئےکھلے،تھری جی، فورجی مہمند کے عوام کا حق ہے،موبائل کےذریعےگھربیٹھےبچےتعلیم حاصل کررہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے بحران کی کیا وجہ ہے؟،بجلی بنانےوالی کمپنیزسے20،30سال کےمعاہدےہوئے،کوشش کریں گے اب بجلی اور گیس کی قیمت نہ بڑھائیں، بجلی اور گیس کی قیمتیں کم کر یں گے،پچھلی حکومتوں نے مہنگی بجلی اور مہنگی گیس کے 15سال کے کنٹریکٹ کئے ہوئے ہیں، ہم نہ مہنگی بجلی بیچ سکتے ہیں اور نہ گیس خرید سکتے ہیں،مہنگی بجلی، مہنگی گیس کے سارے پیسے قرضوں میں جارہے ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔