سانحہ گولیمار، جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 7 افراد سپرد خاک

کراچی کے علاقے گولیمار میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد کو شکار پور میں سپرد خاک کردیا گیا ، نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی۔
گولیمار سانحے میں پورے پورے خاندان لقمہ اجل بنے ،ایسا ہی ایک خاندان شکار پور کا بھی تھا، اس کا خاندان کا سربراہ باسٹھ سالہ محمد علی پولیس کا ریٹائرڈ انسپیکٹر تھا، جس کی اہلیہ زبیدہ،30 سالہ بیٹا سهیل،25 سالہ بیٹا طارق،18 سالہ بیٹی ثمیرہ اور 16 سالہ جڑواں بہنیں کائنات اور اقرا جاں بحق ہوئیں ۔
نماز جنازہ شکار پور پولیس لائن میں ادا کی گئی، ایک خاندان کے سات جنازے اٹھے تو علاقے میں کہرام مچ گیا ہر شخص دکھی تھا تاہم شکار پور کے کسی منتخب سیاسی نمائندے نے اس جنازے میں شرکت نہ کی ۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔