انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں 1روپے 22پیسے اضافہ

اپ ڈیٹ 10 مارچ 2020 08:39am
فائل فوٹو

کراچی :انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں 1روپے 22پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 157روپے 80پیسے پرپہنچ گیا۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے،انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر امریکی کرنسی کی قیمت میں 1روپے 22پیسے اضافہ ہوا، جس سے قیمت 157روپے 80پیسے پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2روپے 34پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔