'نئے پاکستان میں امریت اور فسطائیت کی نئی شکل سامنے آئی ہے'

شائع 10 مارچ 2020 01:42pm
چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری- فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان پیلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں امریت اور فسطائیت کی نئی شکل سامنے آئی ہے۔ عوام کے جو حقوق مشرف اور ضیا کے دور حکومت نے نہیں چھنے تھے وہ اس حکومت نے چھین لیے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وکلا ہمیشہ آمریت کےخلاف آہنی دیوار بنے رہے اور ڈٹ کر آمریت کا مقابلہ کیا۔قائداعظم نے پاکستان بنایا جبکہ بھٹو نے آئین دیا۔ مگر آمروں نے ملک کے آئین کو مسخ کیا۔ نیا پاکستان کی ساری کابینہ بھی آمر مشرف دور کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کی ہے ۔ بھٹو کی شہادت کا کیس آج بھی عدالت میں زیر التوا ہے۔ بار سے اپیل ہے کہ بھٹو کو انصاف دلوائیں۔ اگر بھٹو اور بینظیر کو انصاف نہیں ملا تو عام آدمی کو کیا ملے گا۔

لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر طاہر نصراللہ وڑائچ اور پاکستان بار کونسل کے نائب صدر عابد ساقی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔