جہانگیر ترین نے یوٹیلیٹی اسٹورز رعایتی داموں پر چینی کی فراہمی کی آفر واپس لےلی
جہانگیرخان ترین نے چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز کو خط لکھ کرکہا کہ میڈیا میں جاری منفی پرپگینڈے کے باعث آفر واپس لے رہا ہوں۔ میری ملز اب بھی اوپن ٹینڈرکے تحت 20 ہزارٹن چینی رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔
جہانگیرخان ترین نے یوٹیلیٹی اسٹورزکورعایتی نرخوں پرچینی فراہم کرنے کی آفر واپس لے لی۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے چیئرمین کوخط لکھ کر آگاہ کردیا۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ تمام ترنیک نیتی کے ساتھ یوٹیلیٹی اسٹورزکو 20 ہزار ٹن چینی 67 روپے فی کلو کے رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کی آفر کی۔میڈیا میں موجود کچھ عناصراس آفرکو غلط رنگ دے رہے ہیں۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ ایسا ظاہر کیا جا رہا ہے جیسے معاشی رابطہ کونسل کی جانب سے یہ آفر قبول کرنے کا مقصد مجھے نوازنا ہے،حقیقت اس کے بلکل بر عکس ہے۔
خط میں جہانگیر ترین نے کہا کہ میڈیا میں جاری منفی پراپیگنڈہ کے باعث میں یہ آفر واپس لینا چاہوں گا۔تاہم میری ملز اب بھی اوپن ٹینڈر کے تحت 20 ہزار ٹن چینی رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔