خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہونے کا امکان

اپ ڈیٹ 11 مارچ 2020 10:34am
فائل فوٹو

پشاور:خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہونے کا امکان ہے جو جمعہ تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہوگا جو جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کردی۔

حالیہ بارشوں سے صوبے بھر میں 20 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 80 سے زائد گھروں کو نقصان بھی پہنچا۔