بارش اور برفباری سے ملک بھر میں سردی

شائع 11 مارچ 2020 04:08pm

ملک بھر میں بارش اور برفباری نے جاتی سردی کو ایک بار پھر بریک لگا دی ہے۔

ملک بھر میں بارش سے موسم سرد  ہوگیا۔ پنجاب اوربلوچستان میں شدید بارش ہوئی ہے۔

جلالپورپیروالا،وہاڑی،صادق آباد، شورکوٹ میں جل تھل ایک ہوگیا۔ بلوچستان میں بارش اوربرفباری جاری ہے۔

بارش اوربرفباری نے جاتی سردی کو بریک لگادی۔ مستونگ،کان، مہترزئی میں برفباری پھرشروع ہوگئی۔ جبکہ ژوب، شیرانی، لورالائی،پشین،بارکھان اور قلعہ سیف اللہ میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے۔ کہ بارش کا یہ سلسلہ ابھی جاری رہے گا۔