کراچی: عمارت گرنے کا واقعہ، بلڈر جاوید گرفتار

شائع 11 مارچ 2020 06:28pm

کراچی میں گلبہار میں عمارت تعمیر کرنے والے بلڈر جاوید کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گلبہار میں عمارت گرنے سے ستائیس افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

عمارت گرنے کے واقعے کے بعد بلڈر جاوید پنجاب فرار ہوگیا تھا۔

 پولیس حکام نے جاوید کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ گرفتار ملزم جلد کراچی منتقل کیا جائے گا۔