سرکاری اسکیم کے تحت حج قرعہ اندازی، 86765عازمین کامیاب

شائع 12 مارچ 2020 03:33pm
فائل فوٹو

سرکاری اسکیم کے تحت حج قرعہ اندازی کردی گئی جس میں 86765عازمین کامیاب قرار دیے گئے۔ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع جانا شروع ہوگئی۔ناکام رہنے والوں کو کل سے رقم واپس ملنا شروع ہوجائے گی۔70سال سے زائدعمر کے 10ہزار،ایک ہزار بیرون ملک مقیم  پاکستانی اور تین سال سے ناکام رہنے والے ساڑھے سات ہزار بغیر قرعہ اندازی کامیاب ہوگئے ۔

سرکاری اسکیم کےتحت جمع ہونے والی 149295درخواستوں میں سے86765کی قرعہ اندازی کردی گئی۔سرکاری اسکیم کےتحت جانےوالے18648کوبغیرقرعہ اندازی کامیاب قراردےدیا گیا۔

وفاقی وزیرمذہبی امورڈاکٹرنورالحق قادری نے کامیاب ہونے والوں کومبارکباددیتےہوئےکہاکہ19مارچ تک کامیاب عازمین میڈیکل سرٹیفیکیٹ بینکوں میں جمع کرادیں۔

نورالحق قادری نے کہا کورونا وائرس کےحوالے سےسعودی حکومت سے رابطے میں ہیں جو فیصلہ سعودی حکومت کرے گی اس پرعمل ہوگا۔

وزیرمذہبی امور نے کہا کہ حج پاسپورٹس کب تک جمع کرانے ہیں اس کا بھی جلد ہی بتادیا جائے گا۔ارکان پارلیمنٹ کا تاحال کوئی کوٹہ نہیں رکھا گیاحج درخواستیں کم جمع ہونے کی وجہ کورونا وائرس ہے۔