پی ایس ایل 5 میں لیگ میچزکے آخری روز آج 2میچزکھیلے جائیں گے

اپ ڈیٹ 15 مارچ 2020 08:44am
فائل فوٹو

لاہور،کراچی :پاکستان سپرلیگ 5میں لیگ میچزکے آخری روز آج 2میچزکھیلے جائیں گے، لاہور قلندرز ہوم گراؤنڈ پر ملتان سلطانز کا سامنا کریں گے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا کراچی کنگز سے ٹاکرا ہوگا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 5میں لیگ مرحلے کا آج آخری روز ہے،لاہوراورکراچی میں 2میچزشیڈول ہیں۔

پہلے میچ میں لاہورقلندرزہوم گراؤنڈ پرملتان سلطانزکا سامنا کریں گے،لائیوایکشن دوپہردوبجے شروع ہوگا۔

لاہورقلندرزکوسیمی فائنل تک رسائی کیلئےمیچ میں لازمی فتح درکارہے،قلندرزنومیچزمیں 4فتوحات کےساتھ پوائنٹس ٹیبل پرچوتھے نمبرپرہیں۔

دوسرے میچ میں شام 7بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکراچی کنگزسےدودوہاتھ کریں گے،لاہورقلندرزہاری تو کوئٹہ کی ٹیم میچ جیت کرسیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلے گی۔

قلندرزکی جیت کی صورت میں کوئٹہ کی سیمی فائنل تک رسائی یقینی نہیں ہوگی ،کوئٹہ اورزلمی کے نونوپوائنٹس ہوجائیں گےاورچوتھی ٹیم کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔