کوروناوائرس:سندھ بھرکےشاپنگ مالز اور ریسٹورینٹس بند کرنے کا اعلان

اپ ڈیٹ 18 مارچ 2020 10:46am
فائل فوٹو

کراچی:سندھ حکومت نے کورونا وائرس کیخلاف بڑا فیصلہ کرلیا،کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سندھ بھر کے شاپنگ مالز، ریسٹورینٹس اور انٹر سٹی بس سروس کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔

   سندھ حکومت نےکورونا کے پھیلاؤ کیخلاف بڑا فیصلہ کرتےہوئے صوبے بھر کے    شاپنگ مالز ، ریسٹورنٹس ،سرکاری دفاتر ، انٹرسٹی بس سروس بھی 18مارچ سے 15روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

   وزیراعلیٰ سندھ مرادی علی شاہ کی صدارت میں اہم بیٹھک لگائی گئی،   کورونا کیسزمیں اضافے پربات ہوئی۔

   وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیاکہ  کورونا پھیلنے سے بچاؤ کیلئے ریسٹورنٹس اورمالز بندکرناہوں گے   لیکن ریسٹورنٹس گھروں پر   کھانا فراہم کرسکیں گے،   سی ویو اورتفریحی مقامات پر    لوگوں کا داخلہ بھی بندکردیا گیا، جبکہ انٹرسٹی بس سروس بھی بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہےتاہم میڈیکل اسٹورز، سبزی، مچھلی، مرغی کی مارکیٹس اور پنساری اسٹورز سمیت اشیا ضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے صوبے بھر میں ڈرائیونگ لائسنس برانچز بھی بند کرنے کی ہدایت کردی جبکہ  کل سے سرکاری دفاتر بھی بند کردیئے جائیں گے۔

مراد علی شاہ  نے مزید کہا کہ اسپتالوں میں اتنی جگہ نہیں   کہ مزید شکار ہونے والوں کی گنجائش بن سکے ،عوام کے تحفظ کیلئے یہ اہم فیصلہ کیا گیا   جس کا اطلاق 19مارچ سے ہوگا۔