شمالی وزیرستان میں آپریشن: 4سیکیورٹی اہلکار شہید،7دہشتگرد مارے گئے

اپ ڈیٹ 18 مارچ 2020 07:12pm
آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں سات دہشتگرد ہلاک، ایک افسر سمیت چارجوان دھرتی پرقربان، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا  ۔

آئی ایس پی آر کےمطابق سیکیورٹی فورسزنےشمالی وزیرستان کےعلاقے دتہ خیل سے سات کلومیٹر جنوب مغرب ماما زیارت میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرکارروائی کی۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کا گھیراؤ کرنے پردہشتگردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے اپنے ٹھکانے سے فرار ہونے کی کوشش کی،کارروائی کے دوران سات دہشتگرد مارے گئے۔

فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران ایک افسر سمیت سیکیورٹی فورسز کے چار جوان شہید اور ایک زخمی ہوا۔جام شہادت پانےوالوں  میں لاہور کے رہائشی لیفٹیننٹ آغامقدس علی خان۔لیہ سے تعلق رکھنے والے حوالدارقمرندیم اورسپاہی محمدقاسم اور نارووال کے سپاہی توصیف  شامل ہیں۔سیکیورٹی فورسزنےدہشتگردوں کےٹھکانےسے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور گھریلوساختہ بارودی سرنگیں (آئی ای ڈیز) برآمد کی ہیں۔