مریض کی موت کرونا سے نہیں نمونیا سے ہوئی: گلگت بلتستان حکومت

شائع 18 مارچ 2020 04:27pm

گلگت بلتستان میں 90 سالہ مریض کی ہلاکت کورونا سے نہیں بلکہ نمونیا سے ہوئی۔

ترجمان گلگت بلتستان نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے 90سالہ شخص کی کورونا کے باعث ہلاکت کی تصدیق کی پھر خود ہی اس معاملے کی تردید کردی۔

بیان دیا کہ مریض کی کورونا رپورٹ اے ایف آئی پی سے منفی آئی ہے۔مریض کی ہلاکت کورونا کے باعث نہیں ہوئی۔