دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 18 ہزار 892 افراد ہلاک
فائل فوٹوروم:دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وارجاری ہیں ،وائرس سے اب تک 18ہزار 892افراد ہلاک جبکہ کیسز 4لاکھ 42ہزار سے تجاوز کرگئے ۔
اٹلی میں مزید 722ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 6ہزار800سے تجاوزکرچکی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 70ہزار تک پہنچ گئی۔
جرمنی میں بھی 159افراد ہلاک ہوئے جبکہ 32ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔
ایران میں 1900سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 25ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
اِدھرفرانس میں وائرس کے باعث اب تک 1100ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہاسپین میں بھی مزید 680افراد جان سے گئے۔
امریکا میں کورونا وائرس سے مزید 222ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 775تک جاپہنچی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔