وزیر اعظم کی عثمان ڈار سے ملاقات، ٹائیگر فورس متحرک کئے جانے کے بعد پہلی رپورٹ پیش

شائع 11 مئ 2020 04:29pm

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے ٹائیگرفورس سے متعلق نوجوانوں کو ملک بھرمیں مرحلہ وار متحرک کرنے کا عمل بھی جاری رکھا جائے۔

وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات  کی جس میں وزیراعظم کو ٹائیگر فورس متحرک کئے جانے کے بعد پہلی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ عثمان ڈار نے صوبائی حکومتوں کے تعاون اور اعدادو شمار پر بھی بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا نوجوانوں کو ملک بھر میں مرحلہ وار متحرک کرنے کا عمل بھی جاری رکھا جائے۔

عثمان ڈار کہتے ہیں رجسٹرڈ نوجوان  محنت اور لگن کے ساتھ دی گئی ذمہ داریوں کو نبھا رہے ہیں۔یونین کونسل کی سطح پر ٹائیگر فورس کی جانب سے بے روزگار افراد کی رجسٹریشن میں بھی مدد ملی، صوبوں سے موصول ہونے والی رپورٹس تسلی بخش اور حوصلہ افزاء ہیں۔