محکمہ داخلہ سندھ نےکاروبار کھولنے کا وقت تبدیل کردیا

شائع 11 مئ 2020 07:33pm
فائل فوٹو

محکمہ داخلہ سندھ نے کاروبار کھولنے کا وقت تبدیل کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تاجر صبح چھ بجے سے شام چار بجے تک کاروبار کھول سکتے ہیں۔تاجروں کو پیر سے جمعرات تک کاروبار کی اجازت ہوگی۔جبکہ نئے نوٹی فکیشن کے مطابق عوام کی نقل و حرکت پر شام پانچ بجے سے صبح چھ بجے تک بلا ضرورت نکلنے پر پابندی عائد ہوگی۔