پنجاب میں جاری لاک ڈاون میں حکومتی ریلیف کا آج دوسرا روز
فائل فوٹولاہور:پنجاب میں جاری لاک ڈاون میں حکومتی ریلیف کا آج دوسرا روز ہے، عوام کی بڑی تعداد بازاروں میں خریداری کررہی ہے مگر احتیاطی تدابیر کہیں نظر نہیں آ رہیں۔
حکومت نے لوگوں کی مشکلات اور عید کے باعث لاک ڈاؤن میں سہولت دیتے ہوئے چھوٹی مارکیٹوں اور دکانوں کو سحری سے شام 5بجے تک کاروبار کرنے کی اجازت دی ہے۔
لاک ڈاون کی نرمی کے پہلے روز کی طرح دوسرے روز بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے بازاروں کا رخ کیا اور احتیاطی تدابیر کو یکسر نظر انداز کر دیا۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ خود تو احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہے ہیں اور خریداروں کو بھی عمل کا مشورہ دے رہے ہیں۔
لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث مختلف شاہراہوں پر پولیس ناکے ہٹا دیئے گئے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دفعہ 144پر عمل درآمد کروانے میں مصروف نظر آتے ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہی حال رہا تو حکومت لاک ڈاؤن میں سختی کرنے پر مجبور ہو جائے گئی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔