خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج مزید بارش کی پیشگوئی

اپ ڈیٹ 14 مئ 2020 09:56am
فائل فوٹو

پشاور:خیبرپختونخوا میں بارش کے بعد موسم خوشگوارہوگیا،محکمہ موسمیات نے صوبے کے مختلف اضلاع میں آج مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کےمطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں پاراچناراورسیدو شریف میں10 جبکہ مالم جبہ میں05 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

محکمہ موسمیات نے آج خیبرپختونخواکےمختلف اضلاع میں مزید بارش کا امکان ظاہرکیا ہے جبکہ بعض مقامات پرژالہ باری بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق چترال، دیر، سوات ، باجوڑ،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر ، کوہستان ،چارسدہ ،پشاور، مہمند،مردان،صوابی ، کرم ، کوہاٹ ، ہنگو، بنوں، ٹانک، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔