پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا

اپ ڈیٹ 15 مئ 2020 01:45pm
فائل فوٹو

لاہور: پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے اصولی منظوری دے دی۔

حکومت پنجاب نے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کو اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اصولی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے  ٹرا نسپورٹ  کیلئے ایس او پیز پلان مانگ لیا،ایس او پیز  کو حتمی شکل دینے کیلئے آج  ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس بھی طلب  کرلیا۔

وزیرقانون راجہ بشارت  کی سربراہی میں ٹرانسپورٹرزکے ساتھ اجلاس سہ پہر 3بجے ہوگا،اجلاس کے بعد پنجاب حکومت   ایس او پیز اور اپنے اقدامات سے وفاقی حکومت کو آگاہ کردے گی۔

ذرائع کے مطابق،شہر کےاندر اور ایک شہر سے دوسرے شہر کیلئے ٹرانسپورٹ کی اجازت دی جائےگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو رپورٹ پیش کردی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ کی بندش سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا ، مجبوری کے باعث عوام نے مہنگے داموں پرائیویٹ گاڑیاں استمعال کررہے ہیں ، عوام  اورٹرانسپورٹ شعبہ کو ریلیف کیلئے اجازت ضر وری ہے ۔