وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد میئراسلام آباد شیخ انصرعزیزمعطل
شیخ انصر عزیز- فائل فوٹووفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد میئراسلام آباد شیخ انصرعزیزکو معطل کردیا گیا۔شیخ انصرعزیزکو معطل کرنے کی سمری کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کےبعد میئراسلام آباد شیخ انصرعزیزکومعطل کردیا گیا۔وزارت داخلہ نے کابینہ کی منظوری کےبعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔شیخ انصرعزیزکومعطل کرنے کی سمری کی منظوری کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے دی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق میئراسلام آباد شیخ انصر عزیز کو 90 روز کےلئے معطل کیا گیا ہے۔معطل کرنے کا مقصد شیخ انصر کے خلاف صاف شفاف انکوائری کرنا ہے۔
لوکل گورنمنٹ کمیشن نےمیئر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز کو معطل کرنے کی سفارش کی تھی۔میئر کےخلاف ریفرنس چیف میٹروپولیٹن آفیسر سیدہ شفق ہاشمی نے دائر کیا تھا۔
میئراسلام آباد کےخلاف انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اڈا میں چار کروڑکی کرپشن پر ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔
ڈی ایم اے میں اشتہاراتی بورڈز کی ٹیکس وصولی میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن پر مبنی زیلی کمیٹی نے رپورٹ دی تھی۔میئر کےخلاف گزشتہ سال سال منڈی مویشیاں نہ لگانے کی انکوائری کی جارہی ہے ۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔