عید سے پہلے پاکستان ریلویز کا 30 ٹرینیں چلانے کا پلان،حتمی فیصلہ آج متوقع
فائل فوٹواسلام آباد:عید سے پہلے پاکستان ریلویز کا 30 ٹرینیں چلانے کا پلان ہے ، ٹرین سروس کی بحالی سے متعلق حتمی فیصلہ آج باہمی مشاورت سے ہوگا ۔
عوام کی سہولت کیلئے ملک بھر میں ٹرینیں کب چلیں گی، وزیر اعظم عمران خان نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا ۔
اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ایس او پیز کے تحت ٹرین سروس کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر شیخ رشید عمران خان کوریلوے کی تیاریوں سے متعلق آگاہ کریں گے۔
گزشتہ اجلاس میں سندھ اور بلوچستان حکومت نے ٹرین آپریشن بحال کرنے کی مخالفت کی تھی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔