پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 42ہزار125ہوگئی

اپ ڈیٹ 18 مئ 2020 09:50am
فائل فوٹو

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد42ہزار125ہوگئی جبکہ903افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

ملک بھر  میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید 1ہزار974نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد42ہزار 125ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج18مئی بروزپیر کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید825مریض سامنے آئےجبکہ 8ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

پنجاب میں 762،اسلام آباد میں 50اورگلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 13کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ پنجاب میں8مریض  کورونا وائرس کے باعث جان سے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد16ہزار377ہوگئی جبکہ سندھ میں15ہزار 346افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں6ہزار061،بلوچستان میں2ہزار692،اسلام آباد میں997،گلگت بلتستان میں540اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے112کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید30مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد903ہوگئی۔

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں318افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 277،پنجاب میں 260، بلوچستان میں36،اسلام آباد میں 7 اور گلگت بلتستان  میں4 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے باعث ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سینٹر کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا سےمتاثرہ29ہزار300مریض زیر علاج ہیں،ایک روز میں 581افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 11ہزار922ہوچکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران13 ہزار925کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے1ہزار 974افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 3 لاکھ 87ہزار335افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔