ملازمت سے محروم افراد کیلئے کیش ایمرجنسی پروگرام کا افتتاح

اپ ڈیٹ 19 مئ 2020 05:41am
فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے ملازمت سے محروم افراد کیلیے کیش ایمرجنسی پروگرام کا افتتاح کردیا۔  

کیش ایمرجنسی پروگرام کے تحت مستحق افراد کو نقد رقم کی فراہمی شروع ہوگئی، احساس پورٹل کو چونتیس لاکھ درخواستیں ملی ہیں۔ ہر بے روزگار کو بارہ ہزار روپے ملیں گے۔

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا اجرا کورونا متاثرین کے لیے کیا گیا۔ اس موقعے پر  وزیراعظم نے متاثرین سے مسائل سنے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیر اعظم کو احساس پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی۔