کراچی کاموسم آج شدیدگرم رہنےکی پیشگوئی ، پارہ 42ڈگری تک جانے کا امکان

اپ ڈیٹ 19 مئ 2020 09:06am
فائل فوٹو

کراچی :شہر قائد کا موسم آج شدید گرم رہے گا، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا جبکہ پارہ آج 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

 کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر جانے کا نام نہیں لے رہی، محکمہ موسمیات نے آج موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شہر کا درجہ  حرارت آج 41 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے  گا،شہر میں اس وقت شمال مغرب سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرم ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ  موسمیات کے مطابق گرمی کی یہ لہر آئندہ 2روز تک برقرار رہے گی، شہری غیر ضروری باہر نکلنے سے احتیاط کریں، باہر نکلنا ضروری ہوتو  سر ڈھانپ کر رکھیں۔

رمضان المبارک کا آخری عشرہ اور اس پر شدید گرمی نے روزہ داروں کا حال بے حال کردیا ہے، خاص طورپر گرم موسم میں رکشہ، ٹیکسی ڈرائیور اور ریڑھی والے زیادہ متاثر ہیں۔

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ  ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد رہا۔