پنجاب میں کل سے ٹرین سروس کا آغاز ، ریلوے اسٹیشن پر انتظامات مکمل
فائل فوٹولاہور: پنجاب میں بھی ٹرین سروس کل سے شروع ہورہی ہے،ریلوے اسٹیشن پر انتظامات مکمل کرنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن ملازمین تو عدم سہولیات کا شکوہ کررہے ہیں، کام سارے کرتے ہیں مگر الاونس کوئی نہیں ملتا۔
یہ کسی کے گھر کا فرش نہیں بلکہ ریلوے اسٹیشن پر کورونا وائرس سے بچاو کے انتظامات کئے جارہے ہیں، ہر پلیٹ فارم پر 2،2 سینیٹائزر گیٹ اور مسافروں کی سکریننگ سمیت دیگر انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔
ٹریک مینجر محمد عبدالرحمان کہتے ہیں ٹریک کی چیکنگ کرلی، کچھ دیر تک مارکنگ بھی کردی جائے گی۔
اسٹیشن پر صفائیوں میں مصروف عملہ کوحکام سے کافی شکایات ہیں کہتے ہیں دن بھر کام کررہے ہیں لیکن کوئی سہولت نہیں دی جاتی۔
ٹرین سروس بدھ سے 30ٹرینوں کے ساتھ جزوی جبکہ 31مئی سے مکمل طور پربحال ہورہی ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔