عید کا شرعی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، نورالحق قادری
وزیر مذہبی امور نور الحق قادری- فائل فوٹواسلام آباد: وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ عید کا شرعی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج 23 مئی کو کراچی میں کرے گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق پاکستان کے عوام اور حکومت عید منائے گی، شریعت، دین چاند کی رویت اور شہادت پر اعتماد کرتی ہے۔
نورالحق قادری نے کہا کہ فواد چوہدری میرے اچھے دوست ہیں لیکن آج کل وہ چاند چاند کھیل رہے ہیں، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندہ کو بھی اس دفعہ مرکزی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، شہادت اور رویت کے لیے سائنس اور جدید آلات کی معاونت لی جاسکتی ہے مگر عید کا فیصلہ علماء کرام ہی کریں گے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔