ارطغرل غازی اب پاکستان میں پلاٹ بیچیں گے
ترک ڈرامہ سیریل 'ارطغرل غازی' میں مرکزی کردار نبھانے والے انجن التان دوزیاتن پاکستان میں ریئل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والوں کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق انجن التان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ریئل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والوں کے ساتھ برانڈ ایمبیسیڈر بننے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہیں معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پاکستان میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار نے اپنی ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ وہ بہت جلد پاکستان آئیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایت پر اسلامی تاریخ پر مبنی ترکش ڈرامہ یکم رمضان المبارک سے پی ٹی وی پر اردو زبان میں ڈب کرکے نشر کیا جارہا ہے۔ اس ڈرامے کو نہ صرف عام پاکستانی ناظرین بلکہ کئی نامور شخصیات بھی خوب پسند کررہی ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔