Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

نابینا افراد کا علاج، سائنسدان کےلئے1 ملین یورو کا انعام

سائنسدان بوٹونڈ روسکا نے جینیاتی تھراپی کے ذریعے خلیات کو ری پروگرام کرنے کا طریقہ دریافت کیا ہے جس سے نابینا افراد کاعلاج ممکن ہو سکےگا۔
شائع 12 ستمبر 2020 09:59pm

رواں سال جرمنی کی کوربر فاؤنڈیشن کا انعام برائے یورپین سائنس ہنگری کے ایک سائنسدان نے جیت لیا ہے۔ انہیں جرمن شہر ہیمبرگ میں ایک ملین یورو کے انعام سے نوازا گیا۔

بوٹونڈ روسکا سوئس شہر بازل میں اپنی تحقیق پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نےجینیاتی تھراپی کے ذریعے خلیات کو ری پروگرام کرنے کا طریقہ دریافت کیا ہے جس سے نابینا افراد کاعلاج ممکن ہو سکےگا۔ اس طریقہ علاج میں آنکھ میں موجود حساس رسیپٹرز روشنی پر ردعمل ظاہر کرنا شروع کر دیتے ہیں اور یوں نابینا افراد کی آنکھوں کے ریٹنا دوبارہ متحرک ہو سکتے ہیں۔

اس طبی سائنسدان کے مطابق وہ اپنی تحقیق میں اس مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ ایک نابینا شخص میں دیکھنے کی اتنی صلاحیت پیدا ہو جاتی ہے، جیسے کہ وہ بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی دیکھ رہا ہو۔ ان کی اس تحقیق کو دنیا میں انقلابی تحقیق قرار دیا جا رہا ہے۔

ہنگری کے اس سائنسدان کے مطابق اس طریقہ کار کی ٹیسٹنگ کےلئے نابینا افراد پر کلینیکل تجربات شروع کیےجاچکے ہیں۔ کوربر فاؤنڈیشن نے ایک بیان میں کہاکہ'روسکا کی تحقیق سے ایک مرتبہ پھر یہ امید پیدا ہو گئی ہے کہ اس نئے طریقہ علاج سے نابیناؤں کو بصارت مل سکتی ہے۔'

جرمن کوربر فاؤنڈیشن پرائز پہلی مرتبہ 1985 میں دیا گیا تھا اور اس کا مقصد ایسے سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا، جن کی تحقیق انسانیت کا مستقبل بدل سکتی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div