Aaj TV News

BR100 5,079 Decreased By ▼ -74 (-1.44%)
BR30 25,150 Decreased By ▼ -660 (-2.56%)
KSE100 47,124 Decreased By ▼ -366 (-0.77%)
KSE30 18,814 Decreased By ▼ -151 (-0.8%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,071,620 4,040
DEATHS 23,918 53
Sindh 400,400 Cases
Punjab 364,680 Cases
Balochistan 31,177 Cases
Islamabad 90,660 Cases
KP 148,619 Cases

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے آن لائن نفرت انگیزمواد کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہارکیا ۔

وزیراعظم عمران خان سے فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر (سی اواو)مس شیرل سین برگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی۔

ویڈیولنک کے ذریعے ہونے والی ملاقات فیس بک کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ فیس بک کی ڈیجیٹل لٹریسی اورانسدادکورونا میں تعاون پربھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم نے فیس بک کی پاکستان میں سرمایہ کاری اورمختلف پروگراموں کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں فیس بک جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے مواقع زیادہ ہیں ،ایسے پلیٹ فارمزنوجوانوں کومواقع اورغریت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں پولیو فری بنانے میں فیس بک کے تعاون کوبھی سراہا ۔

وزیراعظم اور شرل سینڈبرگ نے فیس بک کے 6700 خواتین کے ٹریننگ پروگرام “شی مینس بزنس” پر بھی بات چیت کی۔

عمران خان نے بڑھتی ہوئی آن لائن نفرت اور انتہا پسندی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن نفرت انگیز مواد کو روکنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

شیرل سینڈبرگ نے کہا کہ فیس بک کی خون عطیہ کرنے والی مہم میں 50 لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے سائن اپ کیا، پولیو سے پاک پاکستان کے حکومتی مقصد کلئے فیس بک کی مکمل حمایت شامل ہے۔