پی آئی اے کا ملازمین کیلئے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے)نےملازمین...
شائع 09 اکتوبر 2020 11:54am

اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے)نےملازمین کیلئے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم متعارف کروانےکا فیصلہ کرلیا،اسکیم سے 2700ملازمین فائدہ اٹھاسکیں گے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے ملازمین کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا،نومرممیں رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم متعارف ہوگی۔

ذرائع کے مطابق،اسکیم کیلئے درخواستوں کی منظوری میں 14دن لگیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکیم کلئےکاقتصادی رابطہ کمیٹی سے منظوری لی جائے گی جبکہ وفاقی کابینہ پہلے ہی اس کی مظوری دے چکی ہے حکام کے مطابق پی آئی اے کا مجموعی منافع 7ارب روپے ہے۔